آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کا استعمال دماغی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کرتاہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں صرف ایک بار چاکلیٹ کا استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف دماغی صلاحتیوں پر مثبت اثر
پڑتا ہے بلکہ یادداشت بھی تیز ہوتی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چاکلیٹ میں شامل 'فلیوانول' نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کے کچھ سیلز جلدی متاثر نہیں ہوتے اور دماغی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔